ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / سعودی عرب:دو اشتہاری دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دئے

سعودی عرب:دو اشتہاری دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دئے

Mon, 07 Aug 2017 16:25:18  SO Admin   S.O. News Service

ریاض،7اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی جانب سے دہشت گردی کی 23رکنی فہرست میں شامل دو اشتہاریوں نے رضاکارانہ طور پر خود کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کردیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پانچ سال سے اشتہاری قراردیے گئے دو دہشت گردوں رمزی محمد عبد اللہ آل جمال اور علی حسن احمد آل زاید نے رضاکارانہ طور پر خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔ ہتھیار ڈالنے والے دہشت گرد پانچ سال پہلے جاری کی گئی 23 رکنی دہشت گردی کی ایک فہرست میں شامل تھے۔فہرست جاری ہونے کے 18 روز کے اندر اندر تین دہشت گردوں نے خود کو حکام کے حوالے کردیا تھا۔ محمد بن عیسیٰ بن صالح آل لباد نے 19 جولائی کو خود کو پولیس کے حوالے کیا۔ وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق سنہ 2012ء میں جاری کی گئی فہرست میں شامل اب تک 8 دہشت گردوں نے ہتھیار ڈالے ہیں۔ ان کی شناخت حسن جعفر المطلق، حسین علی البرکانی، شاہ علی آل شوکان، علی محمد خلفان، موسیٰ جعفر المبیوق، محمد آل لباد، رمزی آل جمال اور علی آل زاید کے ناموں سے کی گئی ہے۔
دونوں دہشت گردوں کی حوالگی ان کے اہل خانہ کی موجودگی میں عمل میں لائی گئی۔ آل جمال کے ساتھ اس کے والد اور تین بھائی مشرقی گورنری کے پولیس ہیڈ کواٹر میں آئے جب کہ آل زید کے والد اور اس کے اقارب نے اسے پولیس کے حوالے کیا۔اس فہرست میں شامل دیگر دہشت گرد مختلف کارروائیوں میں ہلاک یا گرفتار کیے جا چکے ہیں تاہم تین شدت پسند سلمان علی آل فرج، فاضل حسن الصفوانی اور محمد حسن آل زاید ابھی تک فرار ہیں۔


Share: